دنیا کے 87 معاشی طور پر مستحکم ممالک میں پاکستان کا شمار نہیں

دنیا کے 87 معاشی طور پر مستحکم ممالک میں پاکستان کا شمار نہیں
سورس: file

اسلام آباد:  معاشی میدان میں پاکستان کا شمار  سب سے زیادہ مستحکم ممالک میں نہیں ہوتا ہے۔

ورلڈ آف سٹیٹکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 87 ایسے ممالک کی فہرست شیئر کی جن کا شمار معاشی طور پر مستحکم ممالک میں ہوتا ہے۔

be15d69b9a3bfed064c6441cd6feef29

یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ وہ سرفہرست ممالک ہیں جنہیں عالمی سروے کے جواب دہندگان نے معاشی طور پر مستحکم دیکھا ہے۔

 یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ یہ معیار امریکی خبروں کے بہترین ممالک کی درجہ بندی اور معیار زندگی کی ذیلی درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں