آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا، جیری رائس

 آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا، جیری رائس
کیپشن: پاکستانی حکام کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی ہے، جیری رائس۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا۔

ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس نے صحافیوں کو آن لائن بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات 12 مئی کو مکمل ہوئے جس کے تحت پاکستانی حکام کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی ہے۔

جیری رائس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سماجی شعبوں کیلئے اخراجات بڑھیں گے، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی بہتری ممکن ہو گی ان اقدامات کے ذریعے پاکستان میں معاشی اصلاحات چاہتے ہیں۔