آئی ایم ایف پاکستان سے نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار

 آئی ایم ایف پاکستان سے نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان سے  آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف میں کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ جولی کوزیک نے بتایا کہ 19 مارچ کو پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف اسٹاف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا۔

اسٹینڈ بائے معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی ادائیگی ہوگی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں متوقع ہے، اسٹاف لیول معاہدہ حالیہ اسٹیٹ بینک اور نگران حکومت کے عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کا اعتراف کرتا ہے۔

اس سے پہلے آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ پہلا جائزہ مکمل ہونے کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ 

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پہلا جائزہ مکمل ہونے کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے، آئندہ ہفتوں میں پاکستانی ترقی سے متعلق پیش گوئی جاری کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے شرائط آسان نہیں ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مہینے آئی ایم ایف سے اگلی قسط مل جائے گی۔

مصنف کے بارے میں