الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد : 8 فروری کو  چار حلقوں میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب چار حلقوں کے انتخابات ملتوی کے نوٹی فکشن جاری کیے جا چکے ہیں ۔

ملتوی ہونے والے حلقوں میں دو قومی اور دو صوبائی حلقے شامل   ہیں۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی اموات کی وجہ سے چار حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے ۔

تین حلقے  خیبر پختونخوا اور ایک حلقہ ہ پنجاب میں ہے۔ پی پی 226 کوہاٹ، پی کے 91 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور این اے 8 باجوڑ  میں انتخابات ملتوی ہوئے ۔باجوڑ IV میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-08 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-22 سے انتخاب لڑنے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے بعد انتخابات کو ملتوی کیا گیا۔

عصمت اللہ خان کے انتقال کے بعد این اے 91، کوہاٹ ٹو کے انتخابات ملتوی کیے گیے جبکہ حلقہ پی پی 266 رحیم یار خان کے امیدوار اسرار حسین کے انتقال کے بعد حلقے میں انتخابات ملتوی کے گیے ۔الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 73 کے تحت متعلقہ آر اوز کو حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے  ان حلقوں میں عام انتخابات کی کارروائی کو روکا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو ان علاقوں کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کے جاری ہونے کے بعد نئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے یا مزید واجبات جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ 

مصنف کے بارے میں