Get Alerts

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعہ کو عمان میں ہوں گے ، امریکی وزیر خارجہ کی تصدیق

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعہ کو عمان میں ہوں گے ، امریکی وزیر خارجہ کی تصدیق

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے۔ اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے ابتدائی طور پر مذاکرات کے لیے استنبول کا مقام تجویز کیا تھا، لیکن بعد میں اس نے اس جگہ کو تبدیل کر کے عمان کا انتخاب کیا۔ امریکی مشیر سٹیو وٹکوف ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم روبیو نے کہا کہ ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے معاملے پر بھی بات چیت کرنی ہوگی۔

دوسری طرف، ایرانی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا سے صرف جوہری معاہدے پر بات چیت کی جائے گی، اور مذاکرات میں میزائل پروگرام کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ جوہری مذاکرات جمعے کو صبح 10 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوں گے۔

ٹیگز: