تہران: ایران نے امریکا کو ترکیہ کے بجائے عمان میں دوطرفہ مذاکرات کرنے کے لیے رضا مند کر لیا ہے، جو کہ واشنگٹن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں تہران کی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، ایران کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے، اور اب ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات 6 فروری (جمعہ) کو عمان میں ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ایران نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ مذاکرات کا مقام ترکیہ سے عمان منتقل کیا جائے، جس پر واشنگٹن نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس تبدیلی سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے امکانات اور مستقبل میں تعلقات کی نوعیت پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔