Get Alerts

پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی ہوئی؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فریقین کو مذاکرات پر قائل کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف کا کانفرنس سے تاریخی خطاب

پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی ہوئی؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فریقین کو مذاکرات پر قائل کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف کا کانفرنس سے تاریخی خطاب

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی ہے اور پاکستان نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ "چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے اس تاریخی سفارتی کامیابی کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس پورے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنی انتھک کوششوں سے دونوں فریقین کو مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر قائل کیا۔ انہوں نے بحران کے حل کے لیے لچک دکھانے پر امریکہ اور ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ ہم چین، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر تمام دوست ممالک کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس حساس مشن کے دوران پاکستان کی ثالثی اور صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ٹیگز: