Get Alerts

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کا ساتھ دیا اور اگر انہوں نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو آج مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوتا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے جوہری پروگرام پر جمعے کو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند دکھائی دیتا ہے، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔

ایک موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع دیا گیا تھا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔ اس کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف "آپریشن مڈ نائٹ ہیمر" کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران دوبارہ ایسی کارروائی چاہے گا۔

ٹیگز: