Get Alerts

ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل حکام کے مطابق ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔

ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے پانچ بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔ پی سی بی کے مطابق، نیلامی کے لیے مقررہ وقت میں چھ پروپوزلز موصول ہوئے تھے، جن کی تفصیلی جانچ کے بعد پانچ بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا ہے، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے فرنچائز کی 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگز: