Get Alerts

معاہدے کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل

معاہدے کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا۔ اس فیصلے کی اہم وجہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی طرف سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار دیے گئے انٹرویوز ہیں۔ ان انٹرویوز میں کیے گئے بیانات نے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، جس پر پی سی بی نے سخت نوٹس لیا۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس فیصلے سے پی ایس ایل کے مستقبل میں بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور مزید قانونی پیچیدگیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

ٹیگز: