جدہ:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر اہم رابطہ ہوا۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تنازعات کو بات چیت اور سفارتی طریقوں سے سلجھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے جاری اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ رابطہ گزشتہ رات عمل میں آیا۔