امریکا میں شدید سردی، 19 افراد ہلاک

امریکا میں شدید سردی، 19 افراد ہلاک

نیو یارک: امریکا میں شدید سردی کی لہر کے باعث اموات کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ سردی کی لہرسے اموات مسی سپی، مشی گن، ٹیکساس اور وسکونسن میں ہوئیں۔ وسطی اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات درہم برہم کر دیے ہیں۔

درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے سبب مسی سپی میں کئی مقامات پر پانی کی لائنیں پھٹ گئیں۔ اسکول اور دفاتر بند، ہزاروں پروازیں منسوخ اور ہائی ویز پر بڑی تعداد میں حادثات پیش آئے ہیں ۔

نیو یارک اور نیو جرسی میں ساحل بھی برف سے ڈھک گئے۔ پھسلن کے باعث گاڑیاں آؤٹ آف کنٹرول ہونے کے بعد سیکڑوں حادثات ہوئے جبکہ کئی شمالی مشرقی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں