شاہ زیب کے اہلخانہ اور شاہ رخ جتوئی کے درمیان صلح نامے کی تفصیل طلب

شاہ زیب کے اہلخانہ اور شاہ رخ جتوئی کے درمیان صلح نامے کی تفصیل طلب

کراچی: سیشن عدالت نے شاہ زیب خان قتل کیس میں متاثرہ خاندان کی جانب سے معاف کیے گئے ملزمان کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت میں سماعت کے دوران کیس میں ملوث 4 ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مصطفی لاشاری پیش ہوئے۔

عدالت کے جج امداد حسین کھوسو نے شاہ زیب کے اہلخانہ اور شاہ رخ جتوئی کے درمیان سندھ ہائی کورٹ اور ضلعی و سیشن عدالت میں پیش کی گئی صلح نامے کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ میں دئیے گئے فریقین کے دلائل اور قانونی نقات کی بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 2012 میں ڈیفنس کے علاقے میں 20 سالہ نوجوان شاہ زیب کو قتل کرنے والے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو 24 دسمبر کو عدالت کی منظوری کے بعد ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ شاہ زیب کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ عدالت سے باہر ملزمان کے خاندان سے مصالحت کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں