Get Alerts

سعودی سرکاری ملازمین کے لئے ترغیبات پیکیج کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائیگا

سعودی سرکاری ملازمین کے لئے ترغیبات پیکیج کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائیگا

ریاض: سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اعلان کیا ہے کہ وزارت شہری خدمات سرکاری ملازمین کے لئے ترغیبات پیکیج کا جائزہ لے رہی ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے ترغیبات پیکیج کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت میں بڑے  پیمانے پر اصلاحات لائی جارہی ہیں ان میں سرکاری سیکٹر کی اصلاحات بھی شامل ہیں۔سرکاری ملازمین کو شکوہ ہے کہ وہ محنت کرتے ہیں، اوور ٹائم بھی دیتے ہیں۔ انکی قدر نہیں کی جا رہی۔

وزیر خزانہ سے سالانہ الاؤنس کی بندش کے موضوع پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے مذکورہ امور کا اظہار کیا او رکہا کہ تنخواہیں شمسی کیلنڈر کے مطابق ہی دی جائیں گی ہجری کیلنڈر کے حساب سے نہیں۔