Get Alerts

سوش میڈیا پر نفرت پر اکسانے کے جرم میں نوجوان کو 5 لاکھ درہم جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا

سوش میڈیا پر نفرت پر اکسانے کے جرم میں نوجوان کو 5 لاکھ درہم جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: سوشل میڈیا

ابوظہبی : سوشل میڈیا پر طالب علموں کو اساتذہ کیخلاف نفرت پر اکسانے کے جرم میں نوجوان کو  5 لاکھ درہم جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا ہو گئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، ابوظہبی میں خلیجی ملک کے ایک نوجوان نے جو یونیورسٹی کا طالب علم ہے، اس  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مبینہ ویڈیو شئیر کی جس میں طالب علموں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے اساتذہ پر حملہ کریں ، اس جرم میں نوجوان کو 5 لاکھ درہم جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی اور اس کا انسٹاگرام کا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ۔ 

ملزم نے کہا کہ وہ اماراتی  عربی کے لہجے کو نہیں سمجھتا اس کی ویڈیو  کا ہر گز مطلب طالب علموں کو تشدد اور نفرت پر اکسانہ نہیں تھا اور نہ اس نے اس ویڈیو میں کسی اسکول کا نام لیا ہے۔ 

اس نے مذید کہا کہ ویڈیو کا مقصد اساتذہ اور طالب علموں کے درمیان ہونے والی لڑائی کی منظر کشی کرنا تھا جو میر ے دوستوں اور ہم عمر لوگوں کے درمیان ایک مذاق کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ ایک اگاہی میسج دینا چاہتا تھا تاکہ ایسے حدثات سے بچا جا سکے اور  انسٹاگرام پر اس اوراس کے دوستوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے۔