برطانوی وزیراعظم نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

برطانوی وزیراعظم نے دورہ بھارت منسوخ کردیا
سورس: File photo

لندن ، برطانوی وزیراعظم نے دورہ بھارت منسوخ کردیا ۔ 

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کے 72 یوم جمہوریہ میں شرکت کرنی تھی ۔ برطانوی وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ بھارت کینسل کردیا گیا ہے ۔ 

ترجمان نے وضاحت کی کہ برطانوی وزیراعظم کو دورہ بھارت کورونا کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے جبکہ بھارتی حکام کو دورے کی منسوخی کے بارے میں اطلاع بھی کردی گئی ہے ۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نئے وائر س کی لہر میں شدت اور ملک میں لاک ڈاؤن کے تناظر میں وزیراعظم نے برطانیہ میں ہی موجود رہنے کو بہتر سمجھا ہے تاکہ وہ کورونا کے حوالےسے مسائل پر نظر رکھ سکیں ۔