پاپ اسٹار گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

پاپ اسٹار گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا
سورس: file

لاس ویگاس: برٹنی سپیئرز نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ خیز بیان کے ساتھ اپنی موسیقی کی واپسی کی افواہوں کی تردیدی کر دی۔  نامور پاپ اسٹار گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

 
میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکارہ نے اپنے دسویں البم کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور جلد وہ میوزک انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔

برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اب کبھی میوزک انڈسٹری میں واپس نہیں آئیں گی۔

مصنف کے بارے میں