Get Alerts

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

لاہور:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں10روپےکی کمی کر دی گئی۔قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

جس کے مطابق برانڈ گھی 486 روپے اور کوکنگ آئل 579 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر فوری ہو گا۔