Get Alerts

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز بند، لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز بند، لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا گئی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ دھند کی وجہ سے مختلف مقامات پر موٹرویز کو حفاظتی اقدامات کے تحت ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

 لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: