بنوں:سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس نے ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین خطرناک خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد پولیس، ایف سی اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔ اس کارروائی میں خطرناک ٹارگٹ کلر محمد نزیر عرف مجاہد بھی مارا گیا، جو ٹریفک کانسٹیبلان اور سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت میں ملوث تھا۔
اسی طرح خارجی فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی بھی مارے گئے، جو سکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے۔
ہلاک دہشتگردوں سے کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے تین کارڈز برآمد ہوئے۔