لکی مروت: سی ٹی ڈی نے سرائے نورنگ بھٹانی نہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔