پنجاب میں پھر لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا،بجلی کی آنیاں جانیاں ،عوام پریشان

پنجاب میں پھر لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا،بجلی کی آنیاں جانیاں ،عوام پریشان

لاہور: پنجاب حکومت کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ چار سال گزرنے کے باوجود وفا نہ ہو سکا۔ بجلی کی آنیاں جانیاں ویسی کی ویسی ،  بجلی کی طویل بندش پر صارفین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

تفصیلات کے مطابق 90 روز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار حکومت چار سال گزرجانے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پا سکی۔ذرائع کے مطابق لیسکو کو 480 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکمران جے آئی ٹی میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔
گزشتہ روز سے درجہ حرارت میں اضافے کے بعد شہری علاقوں میں 8 جبکہ دیہی علاقوں میں 10 گھنٹوں تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں