اگلے ہفتے سے مون سون ہواوٗں کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات

اگلے ہفتے سے مون سون ہواوٗں کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات

 لاہور: مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوگیا، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارشیں ہونگی، اگلے ہفتے سے مون سون ہواوٗں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

لاہور میں وقفے وقفے سے ابر رحمت برسنے لگا، کبھی دھوپ، کبھی بادل، کبھی بارش، آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جائے گا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بوندا باندی۔ محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کردی، پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کو الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج تیز آندھی کے ساتھ بارش برسے گی۔ سب سے زیادہ بارش گجرات میں 70، سیالکوٹ میں 40، ناروال37، جہلم میں 20، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گرم ترین مقامات کا درجہ حرارت، سبی میں 48، بھکر47، سرگودھا، نورپورتھل، اوکاڑہ، بہاولنگر اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جائے گا۔