جمہوریت کیلئے جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی: آصف علی زرداری

جمہوریت کیلئے جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی: آصف علی زرداری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، پارلیمینٹ کی بے توقیر جمہوریت سے انتقام ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آمر مٹ جاتے ہیں مگر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرتی، پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنا جمہوریت سے انتقام ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو ضیاءالحق نے عوامی اور جمہوری حکومت ختم کی، 44 سال پہلے ہوئے سانحہ کے اثرات سے ملک آج تک نہیں نکل سکا، 5 جولائی 1977 کو عوامی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو آج ملک کی سمت مختلف ہوتی۔