Get Alerts

پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیتی رہی ہے ، صدر آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیتی رہی ہے ، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، اور خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے دوران پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہیں، جس کی وجہ سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

یہ باتیں انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں متحرک ہو گئی ہے اور یہ جماعت مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم بنیں گے۔ پیپلزپارٹی کی اٹک تنظیم نے صدر آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

ٹیگز: