پی سی بی کا بیٹنگ کوچ کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا بیٹنگ کوچ کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پی سی بی کا بیٹنگ کوچ کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: یونس خان کی استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیٹنگ کوچ کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی حکام نے فی الحال ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اسسٹنٹ ٹو مینجر شاہد اسلم کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے میں معاونت کریں گے۔

گزشتہ دنوں یونس خان نے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے دو روز پہلے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈربی میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ اس وقت کوئی بیٹنگ کوچ نہیں اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ نہیں ہوگا تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بجھوائے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔ 

محمد یوسف کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز جولائی، اگست میں شیڈول ہیں۔