چین میں طوفانی بارشیں :کئی گھر تباہ،سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل

چین میں طوفانی بارشیں :کئی گھر تباہ،سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل

بیجنگ: چین میں بارشوں نے تباہی مچادی،کئی گھر تباہ ہوگئے، سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں دا خل ہوگیا ہے۔ چین میں   ہونے والی شدید بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے۔  85 ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیاہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران تاحال لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، پول گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات نے 15 افراد کی جانیں لے لیں۔

 بارشوں سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ریلوے پل گرنے سے کئی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیاہے ۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیاہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اور سیلابی ریلے میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں