شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں   خود کش دھماکہ ہوا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

اس بارے میں حکام کاکہنا ہے کہ خودکش حملہ میران شاہ بنوں شاہراہ پر واقع حمید اللہ شہید چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔  حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوا۔

 چیک پوسٹ پر حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔  زخمیوں کو میران شاہ سپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم  سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں