حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا،قوالی نائیٹ کی خصوصی تقریب، فاسٹ بائولر خوب محظوظ ہوئے 

حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا،قوالی نائیٹ کی خصوصی تقریب، فاسٹ بائولر خوب محظوظ ہوئے 

اسلام آباد : قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ شادی کی تقریب کا آغاز خصوصی قوانی نائیٹ سے ہوا۔ فاسٹ بائولر قوالی سن کر محظوظ ہوتے رہے۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ، ولیمہ 7 جولائی جمعہ کو ہوگا۔گزشتہ روز حارث رؤف کے لیے قوالی نائٹ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔  تقریب میں فاسٹ بولر کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

حارث رؤف قوالی سن کر خوب محظوظ ہوئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، حارث کی شادی کی تقریب کا انعقاد جمعے کو ہوگا۔واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں