Get Alerts

ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں کا قہر، 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں کا قہر، 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ چند گھنٹوں میں کئی علاقوں میں ریکارڈ بارش ہوئی، جس نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے۔

حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ کئی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر سان اینجلو ہے، جہاں 10 انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو ٹیموں کو فوج کی مدد حاصل ہے، اور شہریوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ٹیگز: