Get Alerts

5 جولائی پاکستان کے جمہوری سفر کا سیاہ ترین دن، آمریت کا ہمیشہ خاتمہ ضروری:بلاول بھٹو

 5 جولائی پاکستان کے جمہوری سفر کا سیاہ ترین دن، آمریت کا ہمیشہ خاتمہ ضروری:بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی تاریخ کے "سیاہ ترین باب" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن آمریت نے عوامی منتخب حکومت پر شب خون مار کر معاشرے میں نفرت، انتہا پسندی، تقسیم اور جبر کے بیج بو دیے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پورے ملک کو مل کر آمریت کے اندھیروں سے نکلنا ہو گا تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک روشن، پُرامن اور جمہوری پاکستان فراہم کیا جا سکے۔

بلاول نے مزید کہا    "اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی سیاست کو خیر آباد کہیں اور آئین، اتحاد اور برداشت کا راستہ اپنائیں۔"

ٹیگز: