لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے، جبکہ سابق کپتان شان مسعود کی قیادت ختم کر دی گئی ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل۔سلمان علی آغا، غازی غوری اورمحمدرضوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اطمینان بخش ہے اور ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف اچھے نتائج کی امید ہے۔پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی۔