Get Alerts

پسند کی شادی نہ ہونے پر 22 سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

پسند کی شادی نہ ہونے پر 22 سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور : پسند کی شادی نہ ہونے اور محبت میں ناکامی پر 22 سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرہ کے علاقہ بوسال مصور کے رہائشی 22 سالہ طاہر اور اسی گاؤں کی 15 سالہ(الف) نے پسند کی شادی نہ ہونے اور محبت میں ناکامی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تھانہ گوجرہ کی پولیس نے قانونی کاروائی مکمل کر کے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔