بھارتی خلائی ادارے نے ایک طاقتور راکٹ خلا کی طرف روانہ کر دیا

بھارتی خلائی ادارے نے ایک طاقتور راکٹ خلا کی طرف روانہ کر دیا

سری ہری کوٹا: بھارتی خلائی ادارے نے ایک طاقتور راکٹ خلا کی طرف روانہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ راکٹ بھارت ہی میں تیار کیا گیا ہے اور اس کا وزن 640 ٹن ہے۔ تینتالیس میٹر طویل یہ خلائی راکٹ آج پیر پانچ جون کی شام جنوبی جزیرے سری ہری کوٹا سے خلا میں چھوڑا گیا۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے اس راکٹ کے کامیابی سے اپنے سفر پر روانہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی خلائی ادارے کی کوشش ہے کہ ملکی خلائی پروگرام کا مغربی اقوام پر انحصار کم سے کم کرنے کے علاوہ جلد از جلد ایک انسان بردار مشن بھی خلائ میں بھیجا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں