محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے پنجاب کے باسیوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوجائے گی تاہم حبس میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں