بلوچستان کے 20 اضلاع میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی

بلوچستان کے 20 اضلاع میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ: عید پر بھی بلوچستان میں بارشوں کا سلسہ نہ رک سکا، کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں