Get Alerts

 لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دھوپ کا راج، پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی

 لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دھوپ کا راج، پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی

لاہور: محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ میدانی علاقوں میں جہاں سورج اپنی آب و تاب دکھائے گا، وہیں بالائی علاقوں میں موسم سرما کی ہلکی جھلکیاں تاحال برقرار ہیں۔
پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرمی کی ہلکی لہر محسوس کی جا رہی ہے۔ شہرِ اقتدار میں آج مطلع بالکل صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد  اور اولیا کے شہرملتان  میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے اس ضلع میں بھی سورج کی تپش برقرار رہے گی اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔میدانی علاقوں کے برعکس مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہے گی۔

ٹیگز: