Get Alerts

امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کا اطلاق آئندہ پیر سے ہو گا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں۔

یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے نافذ ہوا، جنہوں نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے پابندیوں کا اعلان کیا۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے سابقہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی تاریخ کی بدترین کارکردگی دکھائی۔ ان کے مطابق گزشتہ حکومت کے دوران ہر شعبے میں ناکامی دیکھی گئی، جبکہ ان کی قیادت میں مہنگائی میں کمی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام ایک پُرامن قوم ہے، اور ہر شخص ان کی حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ ان کے بقول، امریکہ ایک سنہرے دور میں داخل ہو چکا ہے اور بہت کم وقت میں ان کی حکومت نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ٹیگز: