اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج سے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں پاک-بھارت کشیدگی کے دوران سعودی حمایت پر اظہارِ تشکر کریں گے۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف اہم امور پر بھی گفتگو ہو گی۔
وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عیدالفطر سعودی عرب میں ہی منائیں گے۔