اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے کے آخر میں دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 6 یا 7 اگست کو سعودی عرب پہنچیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور جاری مشترکہ منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔