اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 7 جون سے 12 جون تک موسم غیر معمولی طور پر گرم رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ہوا کے دباؤ میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ خاص طور پر بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم رہے گا، جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 فیصد زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور خود کو گرمی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔