لاہور،کراچی ، اسلام آباد:سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ کے تہوار کے دوران گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، جمعہ 6 جون کی رات 12 بجے سے گیس بند کی جائے گی، جبکہ ہفتہ 7 جون کو صبح 5 بجے سے گیس کی فراہمی دوبارہ شروع ہو جائے گی اور عید کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اتوار 8 جون کو گیس بلا تعطل فراہم کی جائے گی، اور پیر 9 جون کو دن بھر سے رات 12 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ منگل 10 جون سے گیس کی فراہمی کا معمول کا شیڈول دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔