پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریبات کا شاندار آغاز ہو چکا ہے جس کی ابتدا میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریبات کا باقاعدہ آغاز دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت سے کیا گیا جس کے لئے پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے قذافی اسٹیڈیم میں اترنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کا ٹائٹل سانگ پیش کر کے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کے لئے قذافی اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

پی ایس ایل كے فائنل میچ میں میٹرو پولیٹن كارپوریشن نے قذافی اسٹیڈیم كے ارد گرد كی شاہراہوں پر بہترین لائٹنگ كا بندوبست كیا ہے، گاڑیوں كی پاركنگ کے لیے مختص كیے گئے 6 پاركنگ اسٹینڈز میں بھی لائٹس لگا دی گئی ہیں، میٹرو پولیٹن كارپوریشن لاہور نے بجلی كی مسلسل فراہمی کے لیے جنریٹر كا بندوبست كیا ہوا ہے۔