آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 118 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 118 رنز سے شکست دیدی

ڈربن: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو پہلے  ٹیسٹ میں 118 رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔


ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے جیت کے لئے جنوبی افریقا کو 416 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کھیل کے آخری روز مہمان ٹیم 298 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

مچل اسٹارک اور جوش ہیذل وڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پروٹیز بیٹنگ لائن کمزور ثابت ہوئی اور 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈی کوک اور ڈیوڈ وارنر کی ڈریسنگ روم میں لڑائی کی ویڈیو وائرل
 
 اوپننگ بلے بز ایڈن مارکرام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 143 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز کوائنٹ ڈی کوک 83 اور ڈی بریون 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

99d0b233b4c657e2736bf57c81200c3a

مچل اسٹارک نے 4 اور جوش ہیزلی وڈ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ میچ میں شاندار پرفارمنس پر مچل اسٹارک کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

432ec9261246a9178c1a237240f09c87

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 351 اور دوسری میں 227 رنز بنائے جب کہ مہمان جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 162 اور دوسری میں 298 رنز بناسکی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں