جنید صفدر کا اپنے نانا کو مختلف انداز میں خراج تحسین

جنید صفدر کا اپنے نانا کو مختلف انداز میں خراج تحسین
کیپشن: جنید صفدر نے صوفی شاعر میاں محمد بخش کی کتاب سیف الملوک سے ان کا کلام محفل میں ترنم سے سنایا۔۔۔۔۔فوٹو/ عدیل خان ٹوئٹر اکاؤنٹ

لندن: مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر نے اپنے نانا اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشہور پنجابی شاعر میاں محمد بخش کے کلام کو ترنم کے ساتھ پڑھ کر اپنے نانا کی ہمت و جرات کو سراہا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے مریم صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر لندن اسکول آف اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈٖگری کر رہے ہیں۔ انھوں نے معروف صوفی شاعر میاں محمد بخش کی کتاب سیف الملوک سے ان کا کلام محفل میں ترنم سے سنایا جو میاں نواز شریف بہت پسند کرتے ہیں۔

اس مشہور پنجابی کلام کا پہلا مصرعہ اردو میں کچھ اس طرح ہے۔ تولو بھئی دوست رب کے حوالے ہوئے (یعنی خدا حافظ)، آج آخری بار ملاقات کر لو، اس ملاقات کو تم یاد کرو گے اور اس کی یاد میں عمر بھر روتے رہو گے۔

لندن کے ایک ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب کا اہتمام عبدالرحمن چنائے نے کیا تھا جس میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر دنیائے قوالی میں شہرت دوام رکھنے والے صابری برادران نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔