لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنے دن اسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ، کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد ان کی بیٹی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوران ملاقات نوازشریف کودل میں تکلیف ہوئی، گزشتہ دنوں چارمرتبہ انجائنا کی تکلیف ہو چکی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ وہ علاج کے لئے کسی کو نہیں کہیں گے۔
MNS’s doctor & I met him at Kotlakhpat jail today. During the meeting he had an episode of angina & asked for his nitrate spray. It was then that he divulged that he has had similar attacks 4 times in last week. He reiterated that he will neither report nor complain.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2019
مریم نوازنے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جتنے دن اسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ انجائنا کی باربارتکلیف کے بعد دل کومزید نقصان پہنچتا ہے، اگروالد کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
مریم نوازنے کہا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے میاں نوازشریف کی صحت کے بارے میں حکومت کا سنگدلانہ اوربے حس رویہ تشویشناک ہے۔ میں اوراہلِ خانہ ان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔