استعفیٰ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حکم  پر دیا، فیاض الحسن چوہان

 استعفیٰ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حکم  پر دیا، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ استعفیٰ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حکم  پر دیا ، تاہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے لیے ایک کارکن کے طور پر کام جاری رکھوں گا۔

 

تفصیلات  کے مطابق ، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میری وزارت پارٹی کی امانت تھی ،اگر تحریک انصاف کو میرے بیان سے مشکل کا سامنا ہے تو وزارت چھوڑ نے کے لیے تیار ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی  پارٹی قیادت کا حکم تھا میں استعفیٰ دوں ، قیادت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے  استعفیٰ دیا ،وزیر اعظم کی قیادت میں تحریک انصاف کے لیے کارکن کے طور پر کام جاری رکھوں گا۔

یادرہے کہ سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  ہندو برادری کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا جس پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔