Get Alerts

پی ڈی ایم کا ہفتے کو قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا ہفتے کو قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ہفتے کے روز شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12 بجے طلب کر رکھا ہے جس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے تاہم اپوزیشن اتحاد نے اس اجلاس کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے باہمی اتفاق سے کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب میں قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس مقصد کیلئے ہی ہفتے کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ 

ٹیگز: