Get Alerts

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ ختم کر دیا

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ ختم کر دیا

اسلام آباد: سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں پیپلز پارٹی نے اپنا بائیکاٹ ختم کر دیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی مالی واجبات کی خلاف ورزی کے خدشات کے ساتھ لاہور-بہاولنگر موٹر وے منصوبے پر 465 ارب روپے خرچ کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔ یہ نوٹس پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کے فنڈز اس منصوبے پر منتقل کرنے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے کہا کہ پی ایس ڈی پی (پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام) سے اس منصوبے پر کوئی فنڈز خرچ نہیں کیے جا رہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے کہا کہ حکومت ایک دن آرڈیننس جاری کرتی ہے اور دوسرے دن احتجاج کے بعد اسے واپس لے لیتی ہے، اور نالائق ٹیم کے ساتھ کام نہیں ہو سکتا۔

ٹیگز: