Get Alerts

پنڈی ٹیسٹ میں سلو پچ بنانے پر محمد حفیظ کی شدید تنقید 

پنڈی ٹیسٹ میں سلو پچ بنانے پر محمد حفیظ کی شدید تنقید 
سورس: File

راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سست اور مردہ پچ بنانے شدید تنقید کی ہے۔ 

محمد حفیظ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سست اور مردہ پچ ہے۔ اس تاریخی ٹیسٹ میچ کے نتیجے کے امکانات ختم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیسٹ میچ میں نتیجہ دینے کے لیے ایک ٹیم کو بہت خراب کھیلنا پڑے گا۔ رزلٹ اورینٹڈ کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل ہے۔

واضح  رہے کہ قومی ٹیم نے دو دن یعنی 165 اوورز کھیل کر 476 رنز بنائے ہیں ۔پاکستانی ٹیم انتہائی سلو کھیلی ہے۔